نئی دہلی18مئی(آئی این ایس انڈیا)
انڈین اسکول سرٹیفکیٹ اگزامنیشن(آئی سی ایس ای)کی طرف سے آئی سی ایس ای اور
آئی ایس سی کا نتیجہ 18مئی کودوپہر11.30بجے کونسل کی ویب سائٹ پر نکال دیا
گیا۔اس سال دونوں کلاس کا نتیجہ ایک ساتھ نکالا گیا ہے۔آئی سی ایس ای10ویں
کا پاس فیصد 98.49جبکہ آئی ایس سی 12ویں کا پاس فیصد
96.28ہے۔دونوں کلاس
کے امتحانات میں تقریبا دو لاکھ سے زیادہ اسٹوڈنٹس شامل ہوئے تھے۔اس میں
تقریبا 1.5لاکھ طالب علم 10ویں کے ہیں۔12ویں میں کولکاتا کے وویکانند مشن
اسکول کے اسٹوڈنٹس ارکیا چٹرجی نے ٹاپ کیا ہے۔سب سے زیادہ نمبرات کے معاملے
میں گزشتہ پانچ سال کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ارکیا نے 99.97فیصد نمبرات حاصل
کئے ہیں۔